اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی کی نظر. نگران پنجاب حکومت نے دیہات میں عوام کو شہرکی طرز پر سہولیات فراہم کرنے کیلئے”اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام شروع کیا
منڈی بہاءالدین (نثار سندھو) نواحی گاؤں پنڈتھوئیاں کے مکین ایک ہی سوال پوچھتے ہیں کہ کیا ہمارا گاؤں پنجاب میں شامل نہیں ہمیں یہ سہولت کیوں نہیں دی جا رہی اہل گاؤں اپنی مدد آپ کے تحت نالیوں سے کچرا نکالتے اور صفائی ستھرائی کرتے ہیں دوسری جانب افسران کو”سب او کے” کی رپورٹ دے دی جاتی ہے.
زرائع کے مطابق پروگرام کے تحت تعینات ملازمین ماہانہ اپنی تنخواہ لے رہے ہیں لیکن گائوں میں کام نہیں ہو رہا. سیکریٹری ہارون صاحب کیلیانوالہ یونین کونسل سے درحواست ہے کہ صفائی والے حضرات کو بیھجیں اور پراپر کام کروائیں.
اہلیاں علاقہ نے کہا کہ شروع سے تھوئیاں گائوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنا بند کریں. سیکرٹری ہارون صاحب اور چیرمین رضوان شاہ صاحب سے دوحواست ہے کہ نظر دوڑائیں. کیلیانوالہ سے باہر بھی گائوں ہیں ان کی طرف بھی دھیان کریں
