وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم نے سموگ کا باعث بننے والی گاڑیاں اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے چلنے والی 8گاڑیوں کو ضلع کے مختلف تھانوں میں بند کر دیا جبکہ55کے چالان کرکے 36ہزار رپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز یکم ستمبر 2023 ) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر نگرانی اینٹی سموگ کاروائی کیلئے ٹیم کی قیادت سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم نے کی جبکہ ٹیم میں ٹریفک پولیس کے افسر وجوان بھی شامل تھے، ٹیم نے مختلف علاقوں میں روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فٹنس ٹیسٹ پاس نہ ہونے والے گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی۔
سیکرٹری آر ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ فضائی آلودگی اور سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف بلا تفریق ایکشن جاری رہے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چیکنگ کے دوران جو گاڑیاں وکس سے پاس نہیں ہوں گی انہیں موقع پر ہی تھانوں میں بند کر دیا جائے گا اور گاڑی مالکان کو بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے۔
