منڈی بہاؤالدین میں جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں میں کمی اور اضافی ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ

Government employees use 34 crore units of free electricity annually, document
Share

Share This Post

or copy the link

مہنگی بجلی کیخلاف مظاہرے۔ تاجروں کا ہڑتال کیلئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم۔ منڈی بہاؤالدین میں جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں میں کمی اور اضافی ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ

مہنگی بجلی اور بلوں کے کیخلاف کئی شہروں میں مظاہرے جاری رہے۔ جبکہ تاجروں نے ہڑتال کیلئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور، کراچی، پشاور، ملتان، گوجرانولہ، فیصل آباد، گجرات ،گوجرہ، قصور،اوکاڑہ، سانگلہ ہل، منڈی بہاءالدین، جھنگ، سرگودھا، بہاول نگر، حافظ آباد ،چنیوٹ، ملکوال سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین نعیم میر ،مرکزی صدر اشرف بھٹی ،مجاہد مقصود بٹ کی کال پر بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف انار کلی، ملحقہ مارکیٹوں اور بازاروں میں دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال کر کے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی اور دیگر عہدیداروں نے کی۔

دریں اثناء پاکستان مرکزی مسلم لیگ اور جماعت اسلامی نے نگران حکومت سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور غیر اعلانیہ ٹیکسز کا فیصلہ فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔فیصل آبا د میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام بجلی کے زائد بلوں کے خلاف چوک گھنٹہ گھر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا کر اور بل تھام کر واپڈا کے خلاف نعرے بازی کی۔

گوجرانولہ میں تاجر تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے بل جلا ڈالے ۔منڈی بہاؤالدین میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے بجلی کی قیمت میں کمی اور بلوں سے اضافی ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔سرگودھا میں مرکزی انجمن تاجران اور مختلف مکاتب فکر نے پر امن احتجاجی ریلی نکالی۔

حافظ آباد میں تاجروں دوکانداروں، بھٹہ مزدوروں اور وکلاء نے بجلی کے بلوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور فوارہ چوک میں احتجاجی کیمپ بھی لگایا۔ سمندری کے گاؤں 217 گ ب میں بجلی کے بلوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ دوسری طرف فیسکو دفاتر میں پولیس تعینات کردی گئی ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین میں جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں میں کمی اور اضافی ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!