منڈی بہاؤالدین ایس ایس زاہد محمود گوندل شہید پولیس لائن میں یوم شہداء کی تقریب منعقد ہوئی، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ، ڈی پی او رضا صفدر کاظمی اور ڈپٹی کمانڈنٹ رینجرز نے پنجاب پولیس کے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی پولیس کے چاک وچوبند دستہ کی سلامی
منڈی بہاوالدین میں پولیس کی بے مثال قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ ایس ایس زاہد محمود گوندل شہید پولیس لائن میں یوم شہداء کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ، ڈی پی او رضا صفدر کاظمی اور ڈپٹی کمانڈنٹ رینجرز نے پنجاب پولیس کے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی
پولیس کے چاک وچوبند دستہ کی سلامی پیش کی، مقررین کا کہنا تھا کہ قیام امن اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر اور قوم کے ہیرو ز ہیں جنہیں محکمہ پولیس کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ پنجاب پولیس ہرسال 4 اگست کو پولیس شہداء ڈے کے طور پر مناتی ہے اور آج کا دن شہداء کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے۔
پنجاب پولیس کے شہداء نے امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیں احساس دلاتی ہیں کہ ان جوانوں نے اپنے آج کو وطن عزیز پر قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنایا ہے۔ تقریب میں شہداء کے بیوی بچوں اور والدین نے بھی شرکت کی
