منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 16اپریل 2023 )ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین طارق محمود نے ایک گودام پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی 125 کھاد کی بوریاں برآمد لیں اور مالک کے خلاف استغاثہ متعلقہ تھانہ میں بھیج دیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود کا کہنا تھا کہ کسی بھی عناصر کو غیر قانونی طور پر کھاد ذخیرہ کر کے مہنگے داموں فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ان کو بھاری جرمانوں کے ساتھ جیل کی سزا بھی دی جائے گی اور اس طرح کے گھناﺅنے کاروبار میں ملوث افراد کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
