انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس ملازمین کی انعامات سے حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں گوجرانوالہ ریجن کے 57 افسران واہلکاروں کو تقریباً 20 لاکھ روپے نقد اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
لاہور ( کرائم رپورٹر) انعامات حاصل کرنے والوں میں گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور نارووال پولیس کے 5 انسپکٹرز، 26 سب انسپکٹرز اور 6 اے ایس آئیز، 3 ہیڈ کانسٹیبل اور 26 کانسٹیبل شامل تھے جنہیں تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین SP انویسٹیگیشن نے رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
انعامات حاصل کرنے والوں میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں گولیوں سے زخمی ہونے والے تین غازی جوان بھی شامل تھے جن کی شجاعت اور فرض شناسی پر آئی جی پنجاب نے بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ بہترین کارکردگی کے حامل افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی پنجاب پولیس کی احسن روایت ہے ۔ جذبہ خدمت و جہاد کے تحت فرائض ادا کرنے والے ملازمین محکمے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
