ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم منڈی بہاﺅالدین کا دورہ کیا

DC visited District Industrial Home Market Mandi Bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم منڈی بہاﺅالدین کا دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران انہوں نے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم میں جشن بہاران فیسٹیول کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر طالبات کی جانب سے ہاتھ سے بنائی گئی مصنوعات اور کھانے پینے کی اشیاءکے سٹالز لگائے گئے تھے۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 23فروری 2023) ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم میں مختلف شعبوں کامعائنہ کیا اورہاتھ سے بنائی گئی مصنوعات کے بارے میں بریفنگ لی۔انہوں نے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم کی ٹیچرز کی محنت وکاوشوں اور طا لبات کے ہاتھوں سے بنائی گئی مصنوعات پر مسرت کااظہار کیا اور طالبات کو خوب داد دی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم کا ادارہ خواتین کو خود کفیل بنانے اور انہیں بہترین ہنر سکھانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہا ہے۔خواتین اپنے گھر کی خوشحالی کیلئے یہاں ہنر سیکھ کر اپنے خاندان اور بچوں کی بہترین کفالت و پرورش کرسکتی ہیں۔اس موقع پرا نکے ہمراہ مینجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم وڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ بھی تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم کے بہترین انتظامات پر مینجر اور سٹاف کی کاوشوں کوسراہا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم منڈی بہاﺅالدین کا دورہ کیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!