اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)کسٹم حکام نے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فون اور ان کا سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ شارجہ سے پی آئی اے کی پرواز سے آنے والے دو مشتبہ مسافروں محمد فیاض صدیق سکنہ لاہور اور عمران طاہر سکنہ منڈی بہاؤالدین کو مشکوک سمجھ کر تلاشی لی گئی تو لاکھوں روپے مالیت کے 200 آئی فون 11 اور 200 موبائل اسیسریز برآمد ہوئیں۔
کسٹم حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان کو اے این ایف کے کانسٹیبل محمد ذوالفقار اور کسٹم کانسٹیبل سلمان گل کی مبینہ معاونت حاصل تھی، دونوں ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
