ووکیشنل ٹریننگ کونسل منڈی بہاوالدین میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد

Vocational Training Council mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 11جنوری 2023) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین اعوان کی زیر صدارت ووکیشنل ٹریننگ کونسل منڈی بہاوالدین میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی ۔

جس میں ایریا مینجر پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل سیالکوٹ طارق محمود، صدر ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ شیخ محمد اعجاز، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، صدر چیمبر آف کامرس سید حیدر رضا نقوی، پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ کونسل سہیل احمد،ڈسٹرکٹ زکوٰة آفیسر میاں ثناءاللہ ،انسٹرکٹر صبا رانی،اساتذہ ،طلباءو طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پرووکیشنل ٹریننگ کونسل کی انتظامیہ نے بتایا کہ ووکیشنل ٹریننگ کونسل میں طلباءو طالبات کو فنی تعلیم مہیا کر کے مختلف ہنر سکھائے جاتے ہیں، جس کا بنیادی مقصد بے روز گار افراد کو فنی مہارت دے کر بہتر روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 201وی آئی ٹی کونسلز ہیں اورپنجاب لیول پر 22 کورسز کروائے جاتے ہیں اور ایک طالب علم اورطالباء کو کورس سکھانے پر ایک سال میں تقریبا 48 ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک اس انسٹیٹیوٹ سے 6 ہزار 372 طلباءو طالبات پاس ہو کر گئی ہیں اور 4 ہزار 814 طلباءو طالبات فارغ التحصیل ہو کر بہترین روزگار کما کر اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پال رہے ہیں۔تقریب میں ایک ڈاکیومنٹری بھی چلائی گئی، جس میں فنی تعلیم کی اہمیت اور فوائد سمیت فنی تعلیم حاصل کرنے والے بچے اور بچیوں کے ویوز دکھائے گئے ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن طلباءو طالبات کیلئے پر مسرت دن ہے اور اساتذہ اور فنی تعلیم حاصل کرنے والے طلباءو طالبات مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہ اکہ کسی کو بھی ہنر سکھانا بہترین خدمت خلق ہے، جس کا اجر اللہ پاک اس جہاں میں اور دوسرے جہاں میں بھی عطا کرے گا۔

تقریب کے اختتام پر فنی تعلیم مکمل کرنے والی 22 طالبات کو حوصلہ افزائی کیلئے سلائی مشینیں اور استریاں تقسیم کی گئیں جنہوں نے سلائی مشین کے مختلف کورسز سیکھے جبکہ 24 طلباءکو کمپیوٹر کورسز سیکھنے پر سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ووکیشنل ٹریننگ کونسل منڈی بہاوالدین میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!