ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر16 جنوری سے 20جنوری 2023 تک پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آ غا زکیا جا رہا ہے لہذا تمام والدین سے اپیل ہے کہ وہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے پھول جیسے پا نچ سال تک کی عمر کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا نے کیلئے حفا ظتی قطرے ضرور پلائیں۔
منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 11 جنوری 2023) انہوں نے کہاکہ حکو مت پنجاب کی مہم کو کامیاب بنا ناشہریوں اور ہم سب کا قو می فریضہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی کمپلیکس کے کانفرنس روم میں انسداد پو لیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے انتظاما ت کا جائزہ لیتے ہو ئے کیا۔
اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین اعوان ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد افتخار، نمائندہ ڈبلیو ایچ او، فوکل پرسن برائے ای پی آئی/پولیورافعہ ناہید، سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ نمائندہ ڈبلیو ایچ او نے انسداد پو لیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ16جنوری سے 20 جنوری تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ 19 اور 20 جنوری کو کیچپ ڈیز بھی ہوں گے.
اس ضمن میں مائیکرو اور میکروپلان تیار کر لیا گیا ہے ۔ ضلعی اور تحصیل سطح پر متعلقہ سٹاف کو تربیت بھی فراہم کر دی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہانسداد پو لیو مہم میں 3 لاکھ 16ہزار261 بچوں کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے اور محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں ضلع بھر میں دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں گی۔
ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ سننے کے بعد گزشتہ مہم کی خامیوں کو دور کر نے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہم سب کا اصل ہدف ہے، ضلع کے پولیو فری سٹیٹس کو برقرار رکھنے کے لئے ہر شخص محنت اور لگن سے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ انہوں نے ڈی ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی کی خود مانیٹرنگ کریں اور قطرے پلانے والی ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر سکریننگ کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی علاقہ ایسا نہ رہے جہاں پولیو ٹیم نہ پہنچی ہو اور نہ ہی کوئی بچہ پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جانے سے محروم رہے۔
انہوں ہدایت کی کہ کسی بھی رفیوزل کیسز کی صورت میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے تا کہ اس کا بر وقت حل نکالا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر طرح کی سپورٹ مہیا کی جائے گی ۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران متعلقہ محکموں کی ڈیوٹیاں تفویض کریں اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر ریسکیو 1122کے رضاکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں تا کہ مہم کو بہتر انداز میں چلایا جا سکے اور سو فیصد اہداف کو مکمل کیاجا سکے ۔
