منڈی بہاؤالدین اور گردونواح میں شدید دھند کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ،سخت سردی اور دھند کے باعث سکولوں میں طلبا و طالبات کی حاضری بھی کم ہے .
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 11 جنوری 2023) حد نگاہ کافی کم ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے منڈی بہاؤالدین سے راولپنڈی /اسلام آباد لاہور اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں کی جانب جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر طارق شفیع کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث اپنی گاڑیوں میں فوگ لائیٹس کا استعمال ضرور کریں غیر ضروری سفر سے احتیاط برتیں اور دوران سفر ہمیشہ فاصلہ رکھ کر اپنی گاڑی چلائیں ، دوسری طرف شدید دھندکی وجہ سے منڈی بہاؤالدین سے ڈنگہ ،لالہ موسی ،ملکوال اور سرگودھا سیکشن پر چلنے والی ریلوے ٹرینیں بھی تاخیر سے آ جا رہی ہیں اور ان کی سپیڈ بھی کم کر دی گئی ہے ،
