الائیڈ سکول اڈا پاہڑیانوالی میں چوتھے سالانہ سائنس اور آرٹ میلے کا انعقاد کیا گیا

allied school pahrianwali
Share

Share This Post

or copy the link

الائیڈ سکول چناب کیمپس اڈا پاہڑیانوالی میں چوتھے سالانہ سائنس اور آرٹ میلے کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ممتاز ماہر تعلیم محمد شہزاد شفیق نے کیا۔

پاہڑیانوالی (نامہ نگار)الائیڈ سکول پاہڑیانوالی میں قومی سطح پر منعقدہ اس رنگا رنگ سائنسی اور فنی میلے میں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں تعلیمی، سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری اور صحافتی حلقوں نے بھر پور شرکت کی اور بچوں کی کاوشوں کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ الائیڈ سکول پاہڑیانوالی نے قومی سطح پرسائنسی نمائش کا انعقاد کر کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں تاریخ رقم کر دی ہے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر مقدس عمران وڑائچ،چوہدری ارشاد اﷲ تارڑ، احسان اﷲ اعوان،ظہور احمد صابری ۔چوہدری محمد اشرف گوندل، احسان نازش، علی حسن،چوہدری خالد محمود المروف کھائی والے و دیگر مہمانان گرامی ایکسپو میں شریک ہوئے۔ اس نمائش میں الائیڈ سکول کے بچوں نے اساتذہ کی راہنمائی میں پچیس سے زائدلائیو پراجیکٹس اور 200 سے زائد مختلف قسم کے سائنسی ماڈلز اور فن پاروں کی نمائش کی گئی۔

اس کے علاوہ کثیر تعداد میں فن و ثقافت کے حوالے سے فن پارے بھی نمائش کا حصہ تھے۔ سکول کے بچوں نے Miniپاکستان بنا کر پورے پاکستان کی سیر کا انتظام بھی کر رکھا تھا۔ معاشرے میں خدمات پیش کرنے والے تمام شعبہ جات کی نمائندگی بھی کی گئی جسے خوب پزیرائی ملی۔ ضلع منڈ ی بہاؤالدین میں پہلی مرتبہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں 3Dٹیکنالوجی کے ساتھ VR کوبھی متعارف کرایا گیاجسے بچوں اور والدین کی طرف سے بہت سراہا گیا۔ اس رنگا رنگ میلے میں بچوں کے لئے خصوصی طور پر Jumping Castle, Slide,، Clown، Air Gate اور Magic Show کا بھی اہتمام کیا تھا۔

سکول کے ڈائریکٹر پروفیسر اظہر اقبال نے کہا کہ بچوں نے نمائش میں تمام صوبوں کی ثقافت کی عکاسی کر کے قومی یکجہتی کو اجاگر کیا ہے۔ جس سے یہ سبق ملتا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے بھلے ہی رنگ نسل اور زبان میں الگ ہوں لیکن وہ سب پاکستانی ہیں۔ الائیڈ سکول علمی شعبے میں علاقہ بھر کے بچوں کی تعلیمی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ اگر ہمیں ترقی یافتہ قوموں کی صف میں کھڑے ہونا ہے تو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ان تھک جدو جہد سے آگے بڑھنا ہو گا۔

سائنس میلے کے کامیاب انعقاد پر بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین پروفیسر سید رخسار حسین اور بورڈمیمبرز مسز اکمل حسین، سید عادل عباس نے سکول اساتذہ اور طلباء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور اس پیغام دیا کہ کامیابیوں کا یہ سفر انشائاﷲ جاری رہے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
الائیڈ سکول اڈا پاہڑیانوالی میں چوتھے سالانہ سائنس اور آرٹ میلے کا انعقاد کیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!