فضائی آلودگی کا باعث بننے والے 3 بھٹے سیل، 1 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ

environment
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں کی ہدایت پر فضائی آلودگی کا سبب بننے والے روایتی بھٹہ جات چلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائیاں جاری ہیں،فیلڈ آفیسر ماحولیات عاطف عمران نے چک بساوا اور رکھ بلوچ میں فضائی آلودگی کا باعث بننے والے 3 بھٹوں کوسیل کرکے ایک لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 26 اکتوبر 2022) اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سموگ انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے جو کہ انسانی زندگی کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ فصلات، باغات اورسبزیوں پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں انسداد سموگ کے حوالے سے پہلے سے ہی پابندی عائد ہے.

جس کے تحت کوڑا کرکٹ، پولی تھین بیگ کی تیاری، ربڑ کی اشیاء، دھان اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے، پرانی طرز کے بھٹہ جات کو چلانے اور ٹائرز جلانے پر سخت پابندی عائد ہے اور حکومت نے سموگ کو پہلے ہی آفت کا درجہ دیا ہواہے اور اس آفت سے بچنے کیلئے کسان، صنعت کار اور عوام الناس حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کلیدی کردار ادا کریں تا کہ شہریوں کو صحت مند ماحول میسر ہو سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ روایتی بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی اور اس ٹیکنالوجی کا باقاعدگی سے استعمال لازمی ہے ۔ جو بھٹہ جات زگ زیگ ٹیکنالوجی کااستعمال نہیں کرتے ان بھٹہ جات کو ہر گز چلانے کی اجازت نہ دی جائے گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
فضائی آلودگی کا باعث بننے والے 3 بھٹے سیل، 1 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!