ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی ہے۔ میلبورن کے تاریخی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج میچ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔
اس میچ میں بھارت نے آخری گیند پر 4 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی جب کہ کامیابی کے بعد بھارتی شائقین نے گراؤنڈ اور باہر خوب جشن منایا۔ وہی دوسری جانب افغان شائقین بھی پاکستان کی شکست اور بھارت کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی خاتون والی بال کھلاڑی کی گردن کٹی لاش برآمد
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں افغان شائقین کو پاکستان کی شکست پر جشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Congratulations to all our Indians And Afghans fans🇦🇫🇮🇳.We the people Afghanistan celebrating this victory with our indian people.#ViratKohli𓃵 #INDvPAK #PAKvIND #NoBall #indiaVsPakistan pic.twitter.com/GfGnGjSP9I
— A H (@YousafzaiAnayat) October 23, 2022
وائرل ویڈیو افغانستان کی بتائی جارہی ہے جس کو یوسفزئی عنایت نامی صارف نے شیئر کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے تھے جس کو بھارت نے آخری اوور میں پورا کرکے 4 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے بھارت کو کامیابی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’تمام بھارتی اور افغان شائقین کو اس جیت کی بہت بہت مبارک ہو‘۔
