ایسا ہسپتال کیوں نہیں بنایا جہاں آپ لوگوں کا علاج ہو سکے؟ نوجوان نے ائیر پورٹ پر مریم نواز کی لائیو بے عزتی کر ڈالی، لڑکے کے سوال کرنے پر مریم نواز جواب دئیے بغیر چل پڑی۔ سوال کرنے والے نوجوان کا تعلق پنجاب کے ضلع منڈی بہائوالدین سے ہے۔ لڑکے نے کیا سوال کیا؟ آئیے آپکو وہ ویڈیو دکھاتے ہیں۔
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 15 اکتوبر 2022) یہ ویڈیو ہے قطر ائیر پورٹ کی جہاں پر نوجوان نے براہراست مریم نواز سے سوال کیا کہ 30 سالوں سے آپ کی حکومت ہے ابھی تک ایسا کوئی ہسپتال نہیں بنا پاکستان میں جہاں پر آپکی سرجری ہو سکے؟ مریم نواز ان سنی کر کے سوال کا جواب دئیے بغیر آگے چل دی۔
کہا جا رہا ہے کہ سوال کرنے والے نوجوان ذیشان اشرف کا تعلق ضلع منڈی بہائوالدین کے گائوں کھمب خورد سے ہے۔ اور نوجوان کی اسی ائیرپورٹ پر مریم نواز کیساتھ تصاویر بھی ہیں۔
