آر پی او گجرات ڈاکٹر محمد اختر عباس کی منڈی بہائوالدین میں آمد

rpo gujrat
Share

Share This Post

or copy the link

ریجنل پولیس آفیسر گجرات ڈاکٹر محمد اختر عباس نے منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا. انہیں زاہد محمود گوندل شہید پولیس لائن میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی انہوں نے یادگار شہداء پولیس پر حاضری دی۔پھول چڑھائے۔اور انکے درجات بلندی کیلئے دعا کی.

منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 8 اکتوبر 2022) اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا بھی موجود تھے، بعدازاں عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے ریجنل پولیس آفیسر گجرات جناب ڈاکٹر محمد اختر عباس نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری لگائی اور شہریوں کے مسائل سنے ۔انکی دادرسی کی اور حل کیلئے مناسب احکامات جاری کئے

اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیحات میں سے ہے، ریجنل پولیس آفیسر گجرات ڈاکٹر اختر عباس نے نے ضلع کے تمام SDPO’s SHO’s تفتیشی افسران، سی آئی اے، و ہیڈ برانچز ڈی پی آفس کیساتھ کانفرنس روم میں کرائم میٹنگ کی اور مقدمات کو بروقت یکسوئی کرنے، ایف آئی آر کے فورا” اندراج، اور عوام الناس کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آنے کے متعلق مناسب احکامات جاری کئے،

آر پی او ڈاکٹر محمد اختر عباس کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے مربوط نظام واضح کر دیا گیا ہے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں، اور بروقت انصاف کی میرٹ پر فراہمی میرے ریجن گجرات کی ترجیح میں شامل ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
آر پی او گجرات ڈاکٹر محمد اختر عباس کی منڈی بہائوالدین میں آمد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!