منڈی بہاؤالدین کی 2 سڑکوں کے لئے 1 ارب روپے کے فنڈرز کی منظوری

mandi bahauddin news today
Share

Share This Post

or copy the link

پنجاب ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں 32 ارب روپے کی 14 اسکیموں میں سے 18 ارب 22 کروڑ گجرات کو مل گئے۔ منڈی بہاؤالدین کی 2 سڑکوں کے لئے 1 ارب روپے کے فنڈرز کی بھی منظوری

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی اینڈ ڈی تعلیم، صحت، واٹر سپلائی کو چھوڑ کر سڑک منصوبوں کے حامی ہیں۔ اجلاس میں گجرات میں ڈویژنل کمپلیکس فیزون کی تعمیر کیلئے 8 ارب 80 کروڑ روپے جبکہ گجرات میں شادی وال تا چک گلاں دو رویہ سڑک کیلئے2 ارب 13 کروڑ منظور کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین: محمد خان بھٹی کو دس ارب روپے کی سپلمنٹری گرانٹ مل گئی

گجرات انڈسٹریل ایریا فلائی اوور کی تعمیرکیلئے 2 ارب 47 کروڑ، گجرات کے روڈز کی بہتری وبحالی کیلئے ایک ارب 19 کروڑ 3 لاکھ منظور کرلیے گئے۔ گجرات میں سروس موڑ تا بولے پل روڈ کی بحالی کےلیے 88 کروڑ، گجرات ڈنگہ روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے 1 ارب 81 کروڑ جبکہ ہیڈ مرالہ روڈ کو دو رویہ کرنے کےلیے 91 کروڑ کی منظوری کیے گیے۔

اجلاس میں منڈی بہاؤالدین کے 2 سڑکوں کے لئے 1 ارب، رحیم یار خان میں فیروزہ سے ہیڈ فرید روڈ کی بحالی کےلیے 48 کروڑ جبکہ لاہور میں شاہدرہ جدید پل کی تعمیر کیلئے 9 ارب 5 کروڑ 60 لاکھ کی منظوری بھی دیدی گئی۔ شاہی قلعہ لاہور اور اس کے بفر زون میں سیاحت کی ترقی کیلئے 32 کروڑ، رینالہ خورد تا ہجرہ چوک روڈ کی بحالی کےلیے جبکہ اوکاڑہ شہر میں پرانا جی ٹی روڈ کی بحالی کیلئے 1 ارب 4 کروڑ 7لاکھ منظوری دیدی گئی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین کی 2 سڑکوں کے لئے 1 ارب روپے کے فنڈرز کی منظوری

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!