پرائس مجسٹریٹس نے ستمبر میں خلاف ورزیاں کرنے والوں کو 7 لاکھ 65 ہزارروپے جرمانےکئے

price control
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے پرائس مجسٹریٹس صاحبان کو واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مہنگائی کے سد باب کیلئے پرائس مجسٹریٹس انسداد مہنگائی مہم کو مذید موثر اور فعال بنائیں ،انہوں نے کہاکہ عام بازاروں اور مارکیٹوں میں دکانوں پر ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں اور ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی جائیں۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 04 اکتوبر 2022) ان خیالات کااظہار انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین ، اسسٹنٹ کمشنرز منڈی بہاوالدین کاشف جلیل، اسسٹنٹ پھالیہ فروا بتول، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد اقبال، ڈی او انڈسٹریز رانامحمد سعید، مجسٹریٹس صاحبان اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

منڈی بہاءالدین میں آج پھل، سبزی و گوشت کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

قبل ازیں اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یکم ستمبر سے لے کر 30ستمبر 2022 تک 25مجسٹریٹس صاحبان نے 5 ہزار 615 انسپکشنز کیں اور پرائس ایکٹ کی324 خلاف ورزیاں پائے جانے پرمختلف دکانداروں ، بڑے سٹوروں اور سٹاکسٹ کو7 لاکھ 65 ہزارروپے جرمانے کئے گئے۔

جس پرڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے پرائس مجسٹریٹس صاحبان کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت موجودہ حالات میں ضروری اشیائے خوردونوش خصوصاً پھلوں ، سبزیوں اور کریانہ مرچنٹس کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے لہذا اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ میں اشیائے خودونوش کی قیمتوں کی چیکنگ کریں اور منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کی آکشن کی نگرانی کریں ۔

انہوں نے کہاکہ پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے ہر سات دن کے بعد ریویو اجلاس منعقد ہو گا ۔ انہوں نے پرائس مجسٹریٹ صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مذید بہتر بنائیں کیونکہ ان کی حقیقی کارکردگی اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھ کر عوام الناس کو فائدہ پہنچانا ہے ۔ انہوں نے باور کرایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات کی روشنی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام کو سوفیصد یقینی بنایا جائے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پرائس مجسٹریٹس نے ستمبر میں خلاف ورزیاں کرنے والوں کو 7 لاکھ 65 ہزارروپے جرمانےکئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!