منڈی بہائوالدین آج پھر لہو لہو ہو گیا. منڈی بہائوالدین میں خون سفید ہو گیا. منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاؤں چھنی مست میں معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے سگی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز یکم اکتوبر 2022) تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تقریبا 9:30 کے قریب ملزم ناصر علی ولد محمد اعظم گھر آیا اور اپنی سگی بہن جو کہ چارپائی پہ سوئی ہوئی تھی کہ اٹھو میں نے لیٹنا ہے۔ بہن نے اٹھنے سے انکار کیا تو دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی.
یہ بھی پڑھیں: پھالیہ:سگے بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا اور خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
گھر والوں نے معاملہ رفعہ دفعہ کرایا اور ملزم گالم گلوچ کرتے ہوئے گھر سے نکل گیا۔ تھوڑی دیر بعد ملزم نے 30 بور پستول سے فائر کے کے بہن کو قتل کر دیا۔
گولیاں لڑکی کے سر پر لگیں جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی، ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ بیوہ والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج.
