ڈی پی او کی تھانہ کٹھیالہ شیخاں میں کھلی کچہری کا انعقاد، عوامی مسائل سنے

mandi bahauddin dpo
Share

Share This Post

or copy the link

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کے ویژن کے مطابق تھانہ کھٹیالہ شیخاں میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین نعیم عزیز سندھو کی تھانہ کھٹیالہ شیخاں میں کھلی کچہری عوامی مسائل سنے. کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے احکامات جاری کیے گئے.شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے:ڈی پی او نعیم عزیز سندھو

مندی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 17 ستمبر 2022) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین نعیم عزیز سندھو نے تھانہ کھٹیالہ شیخاں میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا، کھلی کچہری میں گردو نواح کے علاقہ کی عوام الناس سے درخواستیں موصول کر کے ان کے حل کے لئے فوری طور پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے اور کچھ درخواستوں کو موقع پر حل کر دیا گیا،

کھلی کچہری میں سرکل صدر کے ڈی ایس پی، ،ایس ایچ او تھانہ کھٹیالہ شیخاں، درخواست گزار، معززین شہر، میڈیا نمائندگان ،نمبرداران اور عوام الناس کی کثیرتعداد نے شرکت کی. ڈی پی او نعیم عزیز سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصدپولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کو ختم کر نا، عوام الناس کے مسائل کو سنناان کا مناسب حل،بروقت کاروائی اور جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے تاکہ عوام الناس کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچایا جا سکے .

عوام الناس کے لئے پولیس افسران کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں،عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے پولیس اپنے تمام تر وسائل اور اختیارات بروئے کار لارہی ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہ کی جائیگی،مزید برآں ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈی پی او کی تھانہ کٹھیالہ شیخاں میں کھلی کچہری کا انعقاد، عوامی مسائل سنے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!