عوام کی حفاظت کرنے والے ہی غیر محفوظ. ملکوال میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی۔ ہسپتال منتقل
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 13 ستمبر 2022) بادشاہ پور سے ہریا روڈ پر پولیس ملازمین زاہد پرویز، مزمل حسین نے دوران ناکہ 3 کس نامعلوم مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجہ میں زاہد پرویز ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گیا.
یہ بھی پڑھیں: تلاشی لینے پر ملزم کی فائرنگ سے پولیس کا نوجوان زخمی
ملزمان فرار۔ رواں ہفتے دوران ناکہ، پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
