صارفین کے لیے آئی فون 14 کے پری آرڈر کا آغاز

iphone 14 pre order
Share

Share This Post

or copy the link

کیلیفورنیا: ایپل نے اپنے آئی فون 14 سیریز کی رُونمائی کے بعد صارفین کے لیے پری آرڈر شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی فون 14 پلس کے علاوہ تمام ماڈلز کی پری بُکنگ جن ممالک کے لیے شروع کی گئی ہے ان میں آسٹریلیا، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، اٹلی، جاپان، سنگاپور، اسپین، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکا اور دیگر 30 ممالک شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 14 کے لانچ کی تاریخ کا اعلان

ایپل کا آن لائن اسٹور آج کوآرڈینیٹڈ یونیورسل ٹائم (UTC) کے مطابق دوپہر 12 بجے کھولا گیا۔ آئی فون 14، 14 پرو اور 14 پرومیکس کی شپمنٹ کی شروعات 16 ستمبر سے متوقع ہے جبکہ 14 پلس کی بُکنگ 7 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ پری بُکنگ کے دوسرے دور میں جو ممالک آئی فون کی بُکنگ کراسکیں گے ان میں ملائیشیا، ترکیہ اور 20 دیگر ممالک شامل ہیں۔

ان ممالک کو پری بکنگ کے لیے 23 ستمبر تک کا انتظار کرنا پڑے گا جبکہ ان کے آرڈر 30 ستمبر تک پہنچائے جائیں گے۔ واضح رہے ایپل نے 7 ستمبر کو آئی فون سیزیر کا 14 ایڈیشن متعارف کرایا ہے۔جس میں ایمرجنسی سیٹلائیٹ کنیکٹیویٹی اور کار کریش ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی کے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

آئی فون 14 کے تمام ماڈلز کی بیس قیمتیں یہ ہیں
iphone 14 pre order rates

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
صارفین کے لیے آئی فون 14 کے پری آرڈر کا آغاز

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!