عائشہ زہری بلوچستان کی پہلی ڈپٹی کمشنر بن گئیں

ayesha zahri
Share

Share This Post

or copy the link

بلوچستان حکومت نے عائشہ زہری کو نصیر آباد کی ڈپٹی کمشنر تعینات کردیا، وہ اس عہدے پر پہنچنے والی پہلی خاتون ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے شاباش لینے والی فرض شناس افسر عائشہ زہری کو بہترین خدمات سر انجام دینے پر بلوچستان حکومت نے ضلع نصیرآباد کی ڈپٹی کمشنر تعینات کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اتوار 4 ستمبر کو بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ ضلع کچھی کے دورے پر آئے تو انہوں نے بولان کے علاقے میں پنجرہ پل کا دورہ کیا تھا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اسسٹنٹ کمشنر مچھ انجینئر عائشہ زہری کو سیلابی صورتحال کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خوب سراہا اور سر پر ہاتھ رکھ کر شاباش دی، انہوں نے فرض شناس افسر کیلئے تالیاں بھی بجائی تھیں۔ عائشہ زہری نے 26 اگست کی طوفانی بارش کے بعد کم وسائل میں رضا کاروں کی مدد سے بولان میں پھنسے سینکڑوں مسافروں کو ریسکیو کیا تھا اور بروقت پانی اور خوراک پہنچا کر کئی مسافروں کی جانیں بھی بچائی تھیں۔

بہترین خدمات سرانجام دینے پر بلوچستان حکومت نے گریڈ 18 کی آفیسر اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری کو ضلع نصیرآباد کی ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیا ہے۔ چیف سیکریٹری بلوچستان نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے بعد عائشہ زہری کو بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
عائشہ زہری بلوچستان کی پہلی ڈپٹی کمشنر بن گئیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!