سرگودھا سے راولپنڈی، لاہور’ فیصل آباد ’ جھنگ’ فاروقہ’ ساہیوال، بھلوال’ بھیرہ’ منڈی بہاؤالدین’ میانوالی، خوشاب چلنے والی بیشتر گاڑیوں پر سے تاحال سی این جی سلنڈر نہ اتارے جاسکے جو کسی بھی وقت بڑے حادثات کا موجب بن سکتے ہیں.
سرگودھا( 30 اگست 2022) ذرائع کے مطابق حکومت کے حالیہ احکامات پر عملدرآمد صرف نمبر گیم پورا کرنے تک محدو د ہے جبکہ افسران بالا ماتحت عملے کی جانب سے اکا دکا کاروائیوں کی رپورٹ پر اکتفا کئے ہیں اور فیلڈ میں چیک اینڈ بیلنس کا فقدان ہے.
یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین میں بچوں کی سکول وین میں آگ لگ گئی، ویڈیو وائرل
مسافرو ں نے انتظامیہ سے نوٹس لیتے ہوئے مربوط حکمت عملی وضع کرکے صورتحال کے فوری تدارک کا مطالبہ کیا ہے ۔
