منڈی بہاءالدین میں 1 دن میں دو افراد قتل، لواحقین کا لاش کے ہمراہ احتجاج

people protest
Share

Share This Post

or copy the link

اندھیرنگری چوپٹ راج. منڈی بہائوالدین میں 1 دن میں افراد کو قتل کر دیا گیا. لین دین کے تنازعہ پرچک بساوا کے رہائشی کو مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کرنے پربیٹے کااہل خانہ کے ہمراہ لاش کنگ چوک میں رکھ کراحتجاجی مظاہرہ.

منڈی بہاوالدین (بیورورپورٹ 29 اگست 2022) پولیس نے احتجاج کرنے والے بیٹے پرتھپڑوں کی بارش کردی، بیٹا پولیس تشدد رو روکرمیڈیاکو بتاتارہا، ایس ایچ او کھٹیالہ شیخاں کالاش کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکارکرنے پراحتجاجی مظاہرہ ہوا، ورثاکا آئی جی پولیس پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہائوالدین میں دن دیہاڑے 2 افراد کو قتل کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں چک بساوہ کارہائشی نذیراحمدادھارکی دی گئی رقم لینے کیلئے نواحی گاوں بھکھی شریف گیاہواتھا جہاں اسے چوہدری سے رقم مانگنامہنگا پڑگیا اوراسے مبینہ طورپرتشددکا نشانہ بناکرہلاک کردیا گیا،محنت کش مقتول نذیراحمدکے ورثانے تھانہ کھٹیالہ پولیس کے ایس ایچ او کی جانب سے بااثر چوہدری کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے لاش کاپوسٹ مارٹم کروانے سے انکارکردیا.

مقتول کے ورثانے لاش کنگ چوک پررکھ کر احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا جہاں پولیس کھٹیالہ شیخاں کے ایس ایچ اونے پولیس کی نفری کے ہمراہ پہنچ کراحتجاج کرنے والے مقتول کے بیٹے شبیراحمدپرمبینہ تشدد کروا دیااوراسے تھپڑمارے گئے جس پر شبیر احمد کا میڈیا کے سامنے رو رو کرکہناتھا کہ ایک طرف اسکاباپ قتل ہوگیا، دوسری جانب پولیس انصاف دینے کی بجائے تشدد کررہی ہے، اس نے آئی جی پولیس پنجاب سے پولیس رویہ کانوٹس لینے کامطالبہ کیاہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین میں 1 دن میں دو افراد قتل، لواحقین کا لاش کے ہمراہ احتجاج

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!