اب آپ کے علاوہ بھی کوئی آپ کے میسج ڈیلیٹ کرسکتا ہے

Whatsapp
Share

Share This Post

or copy the link

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نیا فیچر جاری کرنے جارہی ہے جس کے بعد دوسرے صارفین کو آپ کے پیغام حذف کرنے کا اختیار حاصل ہو جائے گا۔

اس نئے فیچر کے بعد اگر آپ نے کسی چیٹ سے اپنا میسج ڈیلیٹ نہیں کیا ہو تب بھی اسے ڈیلیٹ کیا جاسکے گا۔ یہ فیچر ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ فیچر کے ساتھ ہی جڑا ہوگا۔ عام طور پر یہ فیچر آپ کو وہ میسج حذف کرنے میں مدد دیتا ہے جو آپ نے بھیجا ہوتا ہے اور اس کے متعلق آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ کچھ غلط کہہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کی ڈیلیٹ پیغامات دوبارہ حاصل کرنے کے فیچر کی آزمائش

لیکن اب واٹس ایپ نے اس فیچر کا ایک نیا ورژن بنایا ہے جو گروپ ایڈمنز کو یہ اختیار دے گا کہ وہ گفتگو میں کسی بھی نئے میسج کو حذف کر سکیں گے۔ اس فیچر کی نشان دہی WABetaInfo پر موجود ٹیک محققین نے کی۔ یہ محققین واٹس ایپ میں رُونما ہونے والی نئی تبدیلیوں کو تلاش کرنے کے لیے ’بِیٹا ٹیسٹ‘ ورژن کی چھان بین کرتے رہتے ہیں۔

whatsapp feaures

اگر آپ کسی گروپ کے ایڈمن ہیں تو نئے میسج کو دبا کر رکھیں اور پھر سب کے لیے ڈیلیٹ کرنے کے آپشن کا انتخاب کرلیں۔ اس طرح گروپ چیٹ سے پیغام حذف ہوجائے گا۔

اس کے آثار کے طور پر اس جگہ ’Message was deleted‘ یہ لکھا آئے گا۔ کمپنی کی جانب سے یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے واٹس ایپ بِیٹا کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ البتہ، اس کے باقاعدہ اجراء پر کچھ دن، ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اب آپ کے علاوہ بھی کوئی آپ کے میسج ڈیلیٹ کرسکتا ہے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!