اسلام آباد ایئرپورٹ کے انتظامی امور قطر کے حوالے کیے جانے کا امکان

islamabad airport
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ قطر کے موقع پر قطری حکام نے ایئرپورٹ اور ہوٹل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف وزراء کے ہمراہ دورہ قطر پر موجود ہیں، اس دورے کے موقع پر ہوابازی کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قطری حکومت ائیرپورٹ اور ہوٹل شعبے میں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے، امکان ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے انتظامی امور قطر کے حوالے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ ٹرمینل اور کارگو خدمات قطر پولنگ کمپنی مہیا کرے گی جب کہ پی آئی اے کے نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل میں بھی سرمایہ کاری کے عوض حصص قطر کو دیئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن شعبوں میں سرمایہ کاری گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سطح پر معائدوں کے ذریعے کیے جانے کا امکان ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اسلام آباد ایئرپورٹ کے انتظامی امور قطر کے حوالے کیے جانے کا امکان

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!