جہاں میدان ویران ہو جائے تو وہاں اسپتال آباد ہو جاتے ہیں، منڈی بہائوالدین کا فٹ بال گرائونڈ انتظامیہ کی غفلت، عدم توجہی کے باعث بے بسی کا منظر پیش کرنے لگا،
منڈی بہائوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 30 جولائی 2022 راجہ منصور) منڈی بہاؤالدین شہر کے وسط میں موجود فٹ بال گراونڈ جو سرسید گراونڈ گوڑھا محلہ کے نام سے ضلع منڈی میں شہرت اور خوبصورتی کا مقام رکھتا ہے مگر پچھلے چار پانچ سال سے انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ویرانی اور بے بسی کا منظر پیش کر رہا ہے.
گرائونڈ کے دونوں اطراف تالے لگا کر بند کر رکھا ہے جو اپنی ساخت اور خوبصورتی کھوتا جارہا ہے جو کسی مسیح کا منتظر ہے شہر کا یہ گراونڈ کروڑوں کی زمین اور لاکھوں روپے کی لاگت سے نوجوانوں کے کھیلنے کا میدان بنایا گیا ہے اس گراونڈ میں ہرسال فٹ بال اور کرکٹ کے ٹورنامنٹ منقعد کروائے جاتے تھے دوسرے شہریوں کی ٹیمیں یہاں آیا کر کھیلتی تھی لیکن کئی سالوں سے ویران پڑھا ہے.
یہ وہ بدقسمت گراونڈ ہے جس کو کھیل کے لئے کم لیکن شہر کے معروف لوگوں کی نماز جنازہ پڑھانے اور شادی بیاہ کی تقریبات کے لئے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے تالے لگنے کی وجہ سے کرکٹ کھیلنے والے نوجوان گیٹ کے اوپر سے پھلانگ کر گراونڈ میں داخل ہوتے ہیں خدانخواستہ کسی بچے کو حادثہ درپیش آجاۓ تو اس کا ذمہ دار کون ہے.
یہ گراونڈ فٹ بال کے نام سے منسلک ہے جس وجہ سے سابقہ کونسلر اور فٹ بال کے نوجوان گراونڈ کو اپنی مالقیت سمجھتے ہیں اس وجہ سے کرکٹ کھیلنے والوں سے ہر روز لڑائی جھگڑے کا سبب بنتا جارہا ہے عنا کی وجہ سے گراونڈ میں پانی چھوڑا جاتا ہے تاکہ گراونڈ میں کوئی اور کھیل نہ کھیلا جائے
منڈی شہر کے نوجوانوں کی انتظامیہ اور ڈی سی او صاحب سے اپیل ہے کہ گراونڈ گیٹ کو کھولا جائے اور گراونڈ کو دوبارہ سے آباد کیا جائے
