منڈی بہاوالدین شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری، نکاسی آب کا نظام مفلوج ہوکر رہ گی, بلدیہ اور تھانہ صدر کی عمارت دو فٹ پانی میں ڈوب گئی پانی کمروں میں داخل ہوگیا، دو گھنٹے بعد بھی سڑکوں سے نکاسی آب ممکن نہیں ہوسکا بلدیہ کا نظام مکمل فلاپ
منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 28 جولائی 2022) منڈی بہاوالدین اور گردونواح میں گرج چمک کے موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ھے بارش کا پانی گلیوں اور سڑکوں پر کھڑا ہونے کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے
یہ بھی پڑھیں: جیل روڑ پربجلی کی تاریں بارشی پانی میں گر گئیں، سڑک بند
نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے جیل روڈ تھانہ روڈ، کالج چوک، پھالیہ روڈ، پنڈی بہاوالدین چوک، کھاریاں روڈ، رسول روڈ، اور خصوصاً واسو روڈ کی سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں شہر میں نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا.
دو گھنٹے سے بارش بند لیکن سڑکوں سے پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی، بارشی پانی میونسپل کمیٹی کے کمروں میں داخل ہوگیا، تھامہ صدر ڈسٹرکٹ جیل کی عمارت بھی پانی میں ڈوب گئی شہری3کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے نااہل بلدیہ انتظامیہ کا سیوریج نکاسی کا نظام مکمل طور پر فلاپ ہو کر رہ گیا ہے
بارش سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہروں کو شدید پریشانی کا سامنا ھے محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے
