ایرانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی غفلت، پی آئی اے کے 2 طیارے آمنے سامنے آگئے

pia plan
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: ایرانی ائر ٹریفک کنٹرولرز کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ہزاروں فٹ کی بلندی پر پی آئی اے کے 2 طیارے آمنے سامنے آگئے ۔

ذرائع کے مطابق واقعہ اتوار کی شام 5بجکر 54 منٹ پر ایرانی ہوائی حدود میں پیش آیا،جس کے دوران ایرانی ائر ٹریفک کنٹرولر کی غلط اطلاع پر اسلام آباد سے دبئی اور دوحہ سے پشاور آنے والے طیارے آمنے سامنے آ گئے۔

دوران پرواز پی آئی اے کا بوئنگ777 طیارہ 35 ہزار فٹ بلندی پر تھا، دوسرا ائر بس 320 طیارہ 36 ہزار فٹ بلندی پر تھا۔ طیارے میں نصب تصادم میں بچاؤ کے خود کار سسٹم کی جانب سے پائلٹ کو الرٹ وارنگ جاری ہوئی،سسٹم نے ایک طیارے کو اوپر فضا میں جانے اور دوسرے طیارے کو بلندی میں کمی کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے حکام نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایران سول ایوی ایشن کو خط لکھ دیا ہے، ترجمان پی آئی اے نے ایرانی حدود میں مذکورہ واقعہ پیش آنے کی تصدیق کی ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ایرانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی غفلت، پی آئی اے کے 2 طیارے آمنے سامنے آگئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!