پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے، تینوں جج صاحبان کو سلام، نواز شریف

nawaz sharif
Share

Share This Post

or copy the link

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا ہے کہ ’’پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے، تینوں جج صاحبان کو سلام‘‘۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ پر اپنا فیصلہ سنایا جس میں حمزہ شہباز کے حلف کو کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ کا حلف اٹھانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے نواز شریف نے ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے، تینوں جج صاحبان کو سلام۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے جس میں انہوں نے پرویز الہیٰ کی درخواست کو منظور کرنے اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ق لیگ کے مسترد شدہ ووٹوں کو درست قرار دیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے، تینوں جج صاحبان کو سلام، نواز شریف

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!