گلگت (تازہ ترین، 22جولائی 2022) ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔ثمینہ بیگ آج صبح سات بج کر 42 منٹ پر کے ٹو کی چوٹی پر پہنچیں، 8611 میٹر بلند کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ثمینہ بیگ نے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ثمینہ بیگ آج صبح سات بج کر 42 منٹ پر کے ٹو کی چوٹی پر پہنچیں، 8611 میٹر بلند کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے۔
ثمینہ کی ٹیم کے اراکین عید محمد، بلبل کریم، احمد بیگ، رضوان داد، وقار علی اور اکبر سدپارا بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل ثمینہ بیگ نے 2013 میں ماؤنٹ ایوریسٹ کو بھی سر کیا تھا۔واضح رہے کہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کے منتظر کوہ پیماؤں کی راہ ہموار ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق کے ٹو پر خراب موسم اور تیز ہواؤں کی وجہ سے کوہ پیماؤں کی پیش رفت متاثر ہوئی، روپ فکسنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے کوئی سمٹ مکمل نہیں ہوسکی تھی۔ تاہم کے ٹو سر کرنے کے منتظر دنیا بھر کے کوہ پیماؤں کی راہیں اس وقت ہموار ہوگئیں جب نیپال کے پانچ گائیڈز بوٹل نیک سے اوپرکا روٹ کلیئر کرتے ہوئے ٹاپ پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے اور چوٹی پر پہلا سمٹ مکمل کیا۔
ٹاپ تک ‘روپ فکس ہونے کی خبر ملتے ہی کیمپ فور سے دیگر کوہ پیماؤں نے بھی حتمی سمٹ کی جانب پیش قدمی شروع کر دی۔دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی،8ہزار 611 میٹر بلند، کے ٹو کو سر کرنے کیلئے 100 سے زائد کوہ پیما موجود ہیں۔سخت موسم اور روپ فکسنگ میں تاخیر کی وجہ سے ان کی سمٹ مؤخر ضرور ہوئی مگر وہ ڈٹے رہے اور بالآخر جمعرات کی شب رات ساڑھے 10 بجے نیپال کی پانچ رکنی ٹیم روپ فکسنگ کا عمل مکمل کرتے ہوئے کے ٹو کے ٹاپ پر پہنچ گئی اور باضابطہ طور پر پہلی سمٹ مکمل کی۔
اس عمل میں پسداوا شیرپا نے دنیا کی پانچ بلند ترین چوٹیوں کو کم ترین وقت میں سر کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا، انہوں نے 69 روز میں ایوریسٹ، کے ٹو ،کینچن جونگا،لوٹسے اور مکالو کو سر کرلیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ 70 دن کا تھا
