منڈی بہاؤالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 16 جولائی 2022)تھانہ سول لائن کے علاقہ میں نقاب پوش غنڈہ عناصر نے نوجوان لڑکے کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے اور انکی ویڈیو بنا کر وائرل کر کے علاقہ میں خوف کہ فضاء پیدا کر دی ۔
نقاب پو ش گینگ نے عید کے دوسرے روز محلہ شفقت آباد کے رہائشی امان اﷲ کے بیٹے دسویں کے طالبعلم دلاور حسین کو ماراپیٹا اور موبائل فون چھین کر توڑ دیا اور تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، جبکہ پولیس تھانہ سول لائن 5 دن گزرنے کے باوجود بھی کارروائی سے گریزاں ہے ۔
