لیبیا کے ریگستان میں 20 تارکین وطن شدید پیاس سے جاں بحق

featured
Share

Share This Post

or copy the link

طرابلس: لیبیا کے ریگستان سے 20 تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ بھٹک جانے کے بعد شدید پیاس کے سبب جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق لاشوں کو چاڈ کی سرحد سے 120 اور کفرۃ شہر سے 320 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ریگستان سے گزرنے والے ایک ٹرک ڈرائیور نےدیکھا، جس پر اس نے لیبیائی حکام کو اطلاع دی۔ مقامی امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد تارکین وطن تھے۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ایک سیاہ رنگ کی گاڑی کے قریب سے ملیں، جو کہ خراب حالت میں بند تھی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں ٹرک سے 46 تارکین وطن کی لاشیں برآمد

کفرۃ ایمبولینس سروس کے سربراہ ابراہیم بالحسن نے میڈیا کو بتایا کہ یہ 20 افراد کم از کم 14 دن پہلے ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب ان کا آخری مرتبہ 13 جون کو موبائل فون کے ذریعے رابطہ ہوا تھا، تاہم اس کے بعد یہ بھٹک گئے۔ تارکین وطن کی گاڑی چاڈ سے یہاں پہنچی تھی اور اس پر سوار تمام لوگ پیاس کی شدت کی وجہ سے ہلاک ہوئے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
لیبیا کے ریگستان میں 20 تارکین وطن شدید پیاس سے جاں بحق

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!