پولیس نے گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی گتھی ’ایک رسید‘ سے سلجھا لی

sidhu murder case
Share

Share This Post

or copy the link

نئی دہلی: بھارت میں تفتیشی افسران نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی گتھی ایک رسید کی مدد سے سلجھاتے ہوئے مرکزی ملزمان سمیت 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے گلوکار کے قتل میں استعمال ہونے والی ایک کار سے ملنے والی ’رسید‘ سے قتل کے منصوبہ ساز گینگسٹر لارنس بشنوئی سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ اس جرم میں ملوث 4 شوٹروں کی بھی شناخت کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی کار میں سے ایندھن کی رسید (تاریخ 25 مئی 2022) ملی جس کے باعث ملزمان تک پہنچنے میں آسانی ہوئی، مذکورہ کار کو وقوعہ سے 13 کلومیٹر دور چھوڑ دیا گیا تھا۔

پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر فتح آباد کے پیٹرول پمپ پرپہنچی جہاں سے پیٹرول بھروایا گیا تھا، پیٹرول کے سی سی ٹی وی فوٹیج سے سونی پت کے ایک شخص پریاورت کی شناخت کی جو ممکنہ طور پر ایک شوٹر تھا۔ بعد ازاں پولیس نے جرم میں استعمال ہونے والی تمام گاڑیوں کا بھی پتا لگایا۔

پولیس نے قتل کے منصوبہ ساز سمیت علاقائی سطح پر تعاون فراہم کرنے والے تمام افراد کو بھی گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو نامعلوم مسلح افراد نے قتل کردیا تھا، جس کی ذمہ داری گینگ کے سربراہ لارنس بشوئی نے قبول کی تھی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پولیس نے گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی گتھی ’ایک رسید‘ سے سلجھا لی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!