بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے رقوم بھیجنے کی رفتار کم کر دی

foreign currency
Share

Share This Post

or copy the link

بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے رقوم بھیجنے کی رفتار کم کر دی، مئی 2022 میں بیرون ممالک سے موصول ہونے والی رقوم میں بہت بڑی کمی، ترسیلات زر کا حجم 25 فیصد کم ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران حکومت کو ترسیلات زر کے معاملے میں زبردست دھچکے کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور (تازہ ترین۔ 10 جون2022ء) میڈیا رپورٹس کے مطابق مئی 2022ء میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 2.3 ارب ڈالرز کی رقوم بھیجیں، جو ناصرف اپریل 2022 جبکہ مئی 2021 کے مقابلے میں بھی واضح طور پر کم ہیں۔ تاہم جون 2020ء سے ترسیلات زر ہر ماہ مسلسل 2 ارب ڈالرز سے زائد کی سطح پر رہنے کا سلسلہ مئی 2022 میں بھی جاری رہا۔

بتایا گیا ہے کہ مئی 2022 کے دوتان ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر25.4فیصد اور سال بسال بنیاد پر6.9فیصد کمی ہوئی، یہ کمی ایسے موقع پر ہوئی جب حکومت کو غیر ملکی کرنسی ذخائر کی بے حد ضرورت ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مالی سال22ء کے ابتدائی 11 مہینوں میں ترسیلات زر گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.3 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر28.4ارب ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئیں۔

تاہم مئی 2022 میں ترسیلات زر میں ہونے والی کمی کے باعث رواں مالی سال کے اختتام پر ترسیلات زر کا مقرر کردہ ہدف حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مئی 2022ء میں ترسیلات زر کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (542ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (435ملین ڈالر)، برطانیہ (354ملین ڈالر233ملین ڈالر) شامل ہیں۔ دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ برآمدات 35 ارب ڈالر تک بڑھانے کے اقدامات کیے جائیں گے آئندہ مالی سال ترسیلات زر 33.2 ارب ڈالر بڑھنے کی توقع ہے ۔

وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ آئندہ مالی سال درآمدات میں کمی لاکر 70 ارب تک لائی جائیں گی ۔ رواں سال جی ڈی پی میں ٹیکسز کا حصہ 8.6 فیصد ہے۔اگلے سال جی ڈی پی میں ٹیکسز کی شرح 4.9 فیصد تک لائی جائے گی۔مجموعی پرائمری بیلنس جی ڈی پی کا منفی 2.4 فیصد ہے۔اگلے سال مجموعی پرائمری بیلنس کو مثبت 0.9 فیصد تک لایا جائے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے رقوم بھیجنے کی رفتار کم کر دی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!