پاکستان کی تین جامعات دنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل

hec university ranking 2022
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: برطانوی ادارے نے دنیا کی پانچ سو بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کردی، فہرست میں پاکستان کی بھی تین جامعات کو شامل کیا گیا ہے۔

دنیا بھر کی جامعات پر نظر رکھنے والے برطانوی ادارے کواک ریلی سائمنڈز ( کیو ایس) کی جانب سے سال 2022 کی 500 بہترین جامعات کی جاری کی گئی فہرست میں پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی( نسٹ 334)، قائداعظم یونیورسٹی ( کیو اے یو 363)، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز ( پی آئی ای اے ایس 390) کو شامل کیا گیا ہے۔

university ranking

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا دنیا کی ممتاز جامعات سے فارغ التحصیل طلباء کو ویزہ دینے کا اعلان

بہترین کارکردگی کی بنیاد پر امریکی یونیورسٹی میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی جب کہ دوسرے نمبر پر برطانیہ کے مشہور تعلیمی ادارے کیمبرج یونیورسٹی کو رکھا گیا ہے۔

اسی طرح دنیا کی دس بہترین جامعات پانچ امریکی، چار برطانوی جب کہ ایک سوئٹزرلینڈ کی جامعہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ٹاپ میڈیکل کالجز
ایشیا کی سب سے بہتر یونیورسٹی کا اعزاز نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور نے حاصل کیا جو عالمی سطح پر 11 ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی جب کہ چین کی دو جامعات پیکنگ یونیورسٹی 12 ویں اور ٹسنگ ہوا یونیورسٹی کو 14 ویں نمبر پر رکھا گیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاکستان کی تین جامعات دنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!