وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے احکامات کی روشنی اورڈپٹی کمشنر عثمان خالد خان کی سربراہی میں ضلع بھر میں کھادوں کی غیر قانونی زخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف ایکشن جاری ہے۔
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 2 جون 2022) لکی ٹریڈرز غلہ منڈی سے 100تھیلے یوریاقبضہ میں لے کر فوری طور پر سرکاری نرخوں پر ملکیت کے حساب سے کسانوں کو سیل کر دئیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے خود موقع پر جا کر یوریا کھاد کے تھیلے اپنی نگرانی میں سیل کروائے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران سے کہا کہ کھادوں کی سمگلنگ اور غیر قانو نی زخیرہ اندوزی کی روک تھا م کیلئے تمام تر وسائل بروکار لائے جا رہے ہیں ۔ غیر قانونی گودام مالکان اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
تمام ڈیلرز کھادوں کی فروخت سرکاری نرخوں پر کریں اور اس کا مکمل ریکارڈ بھی رکھیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر احسان الحق ضیاء، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین کاشف جلیل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
