صبا قمر کب اور کس شادی کرنے والی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

saba qamar
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: معروف اداکارہ صبا قمر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ کس سے اور کب شادی کرنے والی ہیں۔

مداحوں کو بیک ٹو بیک دلچسپ پراجیکٹس دینےوالی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نےنجی ٹی وی کو دیے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ جلد اس شخص سے شادی کرنے والی ہیں جس کے دیے ہوئے پھولوں کی ویڈیوز وہ اکثر شیئر کرتی رہتی ہیں.

انٹرویو کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ کو اتنے پھول کون دیتا ہے؟ کیونکہ پاکستانی مرد تو ایک ہی پھول دے سکتے ہیں ، جیسا آپ کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے اتنے پھول تو کوئی پاکستانی مرد نہیں دے گا ان کا اتنا بجٹ نہیں ہے۔ جس پر اداکارہ نے آخر کار اپنی محبت کی کچھ تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ شخص پاکستانی نہیں ہے اس لیے پاکستانی مردوں کو اس کی تحفہ دینے کی صلاحیتوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرنی چاہیے۔

اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ کب شادی کریں گی ؟ جس پر اداکارہ نے شرماتے ہوئے کہا کہ جیسے حالات چل رہے ہیں لگ رہا ہے کہ بہت جلد ہی کچھ ہونے والا ہے، تاہم اداکارہ نے اپنے اس پسندیدہ شخص کی شناخت بتانے سے گریز کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے اداکارہ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ ایسی ویڈیوز پوسٹ کر رہی ہیں جن میں ان کے ساتھ کوئی شخص موجود ہے مگر اس کا چہرہ نہیں دکھایا گیا جبکہ اس نے اداکارہ کو بےشمار پھول تحفے میں دیئے ہیں جس پر اداکارہ بےحد خوش نظر آ رہی ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
صبا قمر کب اور کس شادی کرنے والی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!