واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کی جانے والی ہے؟

WhatsApp emoji feature
Share

Share This Post

or copy the link

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے حال ہی میں میسیج ری ایکشن اور 2 جی بی فائل شیئرنگ جیسے فیچرز صارفین کے لیے متعارف کرائے ہیں۔

اب ایک نئی رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے مشہور میسیجنگ ایپ ایک نئے فیچر کی آزمائش کر رہی ہے جس میں ٹیکسٹ اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے ذریعے رِچ لنک پریویو شیئر کیے جا سکیں گے۔ رِچ لِنک پریویو میں شیئر کرائے گئے لنک کی تفصیلات ایک بکس میں واضح ہوتی ہیں۔ فی الحال واٹس ایپ اسٹیٹس پر اگر کوئی ویب پیج لِنک شیئر کرایا جائے تو پریویو الفاظ کے علاوہ کچھ اور نہیں دِکھاتا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے ’چیٹ فِلٹرز‘ کی آزمائش شروع کردی

تاہم، یہ چیز جلد ہی بدلی جانے والی ہے۔ واٹس ایپ بِیٹا کی جانب سے جاری کیے گئے اسکرین شاٹ میں واضح طور پر موجودہ ٹیکسٹ اسٹیٹس اپ ڈیٹ اور آزمائشی مراحل سے گزرنے والے فیچر میں فرق دیکھا جاسکتا ہے۔ چیٹ تھریڈز میں پہلے ہی رِچ لنک پریویو کا فیچر متعارف کرایا جا چکا ہے اور آئندہ آنے والا فیچر ویب پیج لِنکس کو یقینی طور پر دیکھنے کے قابل بنائے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ شیئر کرایا گیا اسکرین شاٹ آئی او ایس میں استعمال کی جانے والی واٹس ایپ بِیٹا ایپلی کیشن سے حاصل کیا گیا ہے۔ یہ بتاتا ہے کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور حتیٰ کہ کمپیوٹروں کے لیے بھی بنایا جا رہا ہے۔ یہ فیچر فی الحال بِیٹا ٹیسٹرز کے لیے بھی جاری نہیں کیا گیا ہے اور اس کی آمد مستقبل میں کسی اپ ڈیٹ کے ساتھ متوقع ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کی جانے والی ہے؟

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!