واٹس ایپ نے ایک گروپ میں شامل افراد کی تعداد 512 کردی

WhatsApp emoji feature
Share

Share This Post

or copy the link

پیغام رسانی کی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک گروپ میں 512 تک ممبران شامل کرنے کی سہولت آزمائشی طور پر پیش کردی۔

واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں جنہیں سہولیات فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں سبقت برقرار رکھنے کے لیے کمپنی کی جانب سے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔ اس سے قبل واٹس ایپ نے طویل انتظار کے بعد دنیا بھر میں فیس بک کی طرز پر ’میسج ری ایکشن‘ کی سہولت صارفین کو فراہم کی

یہ بھی پڑھیں: اب واٹس ایپ پر ایک ساتھ تمام گروپس پر پیغام بھیجنا ممکن

جس کے تحت وہ موصول ہونے والے کسی بھی پیغام پر فراہم کردہ 5 ایموجیز میں سے کسی ایک کے ذریعے جوابی ردعمل دے سکتے ہیں۔ اب کمپنی نے کسی بھی واٹس ایپ گروپ میں شامل ہونے والے افراد کی تعداد کو بڑھا کر 512 کردیا ہے جبکہ گروپ میں بھیجی جانے والی فائلز کا سائز بھی 2 جی بی تک بڑھا دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صارف کو کسی بھی گروپ میں 100 ایم بی کی فائل بھیجنے کی اجازت تھی جبکہ گروپ میں بھی 256 سے زیادہ نمبر شامل نہیں کیے جاسکتے تھے۔ واٹس ایپ کی جانب کی گروپ میں شامل افراد کی تعداد میں اضافے کی سہولت آزمائشی طور پر برازیل میں متعارف کرائی گئی ہے، جس کی کامیابی کے بعد اسے مرحلہ وار پیش کیا جائے گا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
واٹس ایپ نے ایک گروپ میں شامل افراد کی تعداد 512 کردی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!