کمشنر گوجرانوالہ کا منڈی بہاءالدین کے سکولز، رمضان بازار، ہسپتال، گندم خریداری مرکز کا دورہ

gujranwala commissioner
Share

Share This Post

or copy the link

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن احسان بھٹہ نے ضلع منڈی بہاوالدین کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے انتظامی افسران کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی اور ان پر عوامی اعتماد کو بحال کرنے کے سلسلہ میں افسران کو خود فیلڈ میں جا کر عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے ساتھ سروس ڈیلیوری کے معیار میں بھی واضح بہتری لا ناہو گی۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 14اپریل 2022 ) عوام الناس کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور رمضان المبارک کے مہینے میں شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ ڈویژن بھر میں مسلسل دوروں کا بنیادی مقصد انتظامی فرائض کی ادائیگی کے لئے افسران کو متحرک کرنا ہے۔وہ ڈی آفس کے کانفرنس روم میں ضلعی افسران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

کمشنر نے اپنے دورہ منڈی بہاولدین میں لیدھر کلاں گرلز سکول‘ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، سپیشل ایجوکیشن سنٹر،لیڈیز پارک‘گندم خریداری مرکز،دیہی مرکز مال مانگٹ‘ سستارمضان بازار پھالیہ ، منڈی بہاﺅالدین، کنگ روڈ سمیت سروسز کی فراہمی پر مامو ر مختلف سرکاری دفاترکا بھی اچانک دورہ کیا اور وہاں پر دستیا ب سہولیات بالخصوص صفائی‘ اشیائے خوردونوش کے معیار اور نرخ اور طلباءو طالبات کو فراہم کردہ تدریسی و ہم نصابی سر گرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام افسران‘ اساتذہ اور سرکاری ملازمین اپنے فرائض کی ذمہ دارانہ ادائیگی کے لئے ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں اور عام آدمی کی زندگی میں آسانی کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں۔

بعد ازاں ڈویژنل کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ، چلڈرن ہسپتال کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور علاج معالجہ کی سہولیات سے متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔ ڈپٹی کمشنر محمد شاہدنے کمشنر کو ضلع میں عوامی‘ فلاحی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہو ئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب کی ترجیحات اورکمشنر کی ہدایات کومد نظر رکھتے ہو ئے فیلڈ وزٹس کے ذریعے عوامی مسائل کے حل اور شکایات کے موثر ازالہ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے زیر تعمیر پھالیہ روڈ کے معائنے کے دوران کہا کہ ضلع میں جاری تر قیاتی منصوبوں میں معیاری تعمیراتی مٹیریل کے استعمال اوران منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل کیلئے بھی تمام ممکنہ وسائل برو ئے کار لا ئے جا ئیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر احسان الحق ضیاء، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ایجوکیشن اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کمشنر گوجرانوالہ کا منڈی بہاءالدین کے سکولز، رمضان بازار، ہسپتال، گندم خریداری مرکز کا دورہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!