پھالیہ کے رکشہ ڈرائیور نے جہلم میں دوسرے رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا

murder
Share

Share This Post

or copy the link

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم تھانہ صدر کے علاقہ نوگراں کے قریب رکشہ ڈرائیور نے رکشہ ڈرائیور کا قتل کردیا، اس حوالے سے ایس ایچ او صدر نے بتایا کہ رات 12 بجے ایک لوڈر رکشہ کو چیک کیا گیا جس میں موٹر سائیکل لوڈ تھی

ڈرائیور کا نام ولید ضیا ولد غلام حسین سکنہ پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین تھا، اس سے ایک پستول برآمد ہوا۔ صبح 4 بجے کوئی شخص اس لوڈر رکشے کی تلاش میں پی ایس صدر کے پاس آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وقاص نامی لوڈر رکشہ ڈرائیور رات سے لاپتہ ہے۔ اس کے بعد ایس ایچ او پی ایس صدر نے رکشہ ڈرائیور سے تفتیش کی جو پولیس کی تحویل میں تھا

یہ بھی پڑھیں: ملکوال: 3 نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

اس نے اعتراف کیا کہ اس نے لوڈر رکشہ چھین کر ڈرائیور کو رسیوں سے باندھ کر دائیں ٹانگ میں گولی مار کر پلی سی ایم ایچ جہلم کے قریب کچرے میں پھینک دیاہے،ملزم کی نشاندہی پر وقاص معروف ولد عبدالمعروف بعمر تقریباً 37/38 سال سکنہ چوہا کریالہ تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات کی نعش برآمد ہوئی۔ ضروری کارروائی کے بعد مقتول کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پھالیہ کے رکشہ ڈرائیور نے جہلم میں دوسرے رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!