ملکوال: مسافر ٹرین دھماکہ ایکسپریس آج بروز جمعرات بحال کر دی جائے گی

malakwal junction
Share

Share This Post

or copy the link

اہلیان منڈی بہائوالدین اور ملکوال کیلئے خوشخبری: مسافر ٹرین 135 اپ ، 136 ڈاؤن المعروف دھماکہ ایکسپریس آج بروز جمعرات بحال کر دی جائے گی

ملک وال (نامہ نگار) محکمہ ریلوے ملکوال کے ترجمان نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اڑھائی سال قبل سرگودھا سے براستہ ملکوال ، منڈی بہاءالدین ، لالہ موسیٰ تک چلنے والی مسافر ٹرین 135 اپ ، 136 ڈاؤن المعروف دھماکہ ایکسپریس کو بند کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے اس روٹ پر روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں مسافر سستی اور محفوظ سفری سہولت سے محروم ہو گئے تھے.

یہ بھی پڑھیں: سرگودھا سے براستہ ملکوال‘ منڈی بہاؤالدین اور لالہ موسیٰ چلنے والی دھماکہ ایکسپریس کا اجراء14 april ہو گا

سی ای او ریلویز ظفر زمان رانجھا نے عوامی مطالبے پر اس ٹرین کو بحال کرنے کے احکامات دیے جس پر مذکورہ ٹرین آج بروز جمعرات سے باقاعدہ فنکشنل ہو جائے گی دھماکہ ایکسپریس آج صبح سرگودھا سے ساڑھے آٹھ بجے روانہ ہو کر 10 بجکر 35 منٹ پر ملکوال جبکہ سوا بارہ بجے لالہ موسیٰ پہنچی گی

جبکہ لالہ موسیٰ سے 3 بجکر 20 منٹ پر چل کر ملکوال 4 بجکر 55 منٹ جبکہ سرگودھا ساڑھے چھ بجے پہنچے گی مسافر ٹرین کی بحالی پر مسافروں، تاجروں اور شہریوں نے ریلوے افسران بالخصوص سی ای او ریلویز ظفر زمان رانجھا کا شکریہ ادا کیا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ملکوال: مسافر ٹرین دھماکہ ایکسپریس آج بروز جمعرات بحال کر دی جائے گی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!