چیف سیکرٹری پنجاب کا منڈی بہاءالدین کے رمضان بازاروں کا دورہ

jawad akram
Share

Share This Post

or copy the link

چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات پرجواد اکرم سیکرٹری اوقاف و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب نے منڈی بہائوالدین سٹی اور کنگ روڈپر لگائے گئے رمضان بازار کا معائنہ کیا۔ قیمتیں چیک کیں اور عوام کو رمضان المبارک میں حکومت کی جانب سے کئے گئے انتظامات کے تحت دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 06 اپریل 2022) اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر احسان الحق ضیاء اور اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین کاشف جلیل، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار و دیگر افسران کے علاوہ ایڈمسنٹریٹر اوقاف گوجرانوالہ بابر سلطان گوندل بھی موجود تھے۔

سیکرٹری اوقاف نے افسران کو ہدایات دیں کہ قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں نیکیاں سمیٹنے کا موقع ہے عوام کو ہر قسم کی رمضان بازاروں میں سہولیات دی جائیں اور قیمتوں میں زیادتی ہرگز برداشت نہ کی جائے گی‘ شکایات کی صورت میں انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سیکرٹری اوقاف پنجاب جواد اکرم نے دوگل روڈ پھالیہ میں بھی رمضان بازار کا معائنہ کیا قیمتوں کو چیک کیا متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ودیگر افسران کو قیمتوں اور دیگر دی جانے والی سہولتوں بارے ہدایات دیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
چیف سیکرٹری پنجاب کا منڈی بہاءالدین کے رمضان بازاروں کا دورہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!