تھانہ سٹی پولیس کی طرف سے انصاف نہ ملنے پر نگینہ سینما چوک کے قصاب قبضہ مافیا کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی تھانہ سٹی میں تعینات ایڈ ایچ او رائے ریاست کی برطرفی اور ڈی آ ئی جی اور ڈی پی او سے فوری دادرسی کا مطالبہ
منڈی بہاؤالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر) منڈی بہاؤالدین کی بات کرتے ہیں جہاں پر نگینہ سینما چوک کے ساتھ دکان پر ناجائز قبضہ کی کوشش پر پولیس کا قبضہ گروپ کا ساتھ دینے پر بشارت علی عبدل روءف فاروق اور درجنوں افراد پریس کلب کے باہر پولیس اور قبضہ مافیا کے خلاف شدید احتجاج کیا مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کر دی
جبکہ قبضہ گروپوپ کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ناجائز قبضہ نامنظور پولیس گردی نامنظور پولیس نے پیسے لے کر قبضہ گروپ کا ساتھ دے رہی ہے متاثرین نے ڈی آئی جی گوجرانوالہ ڈی پی او منڈی بہاوالدین سے پولیس تھانہ سٹی کے ایس ایچ او کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا اور قبضہ گروپ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہمارے کیسز عدالت میں چل رھے ھیں ھمارے پاس عدالت کا اسٹے آرڈر بھی موجود ھے مگر بااثر شخصیت کے ایماء پر ھم پر ظلم کیا جارہا ہے
