رسول: پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ اجرتی قاتل و ڈکیت فائرنگ سے ہلاک

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤالدین: بدنام زمانہ اجرتی قاتل و ڈکیت لیاقت عرف لیاقو تھانہ صدر پولیس مقابلے میں ہلاک۔

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 20 مارچ 2022) تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونےوالا اجرتی قاتل پولیس کو درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔رات تقریبا2 بجے تھانہ صدر پولیس نے 2مشکوک موٹر سائیکل جن پر 3 کس مشکوک افراد سوار تھے روکنےکی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے نتیجہ میں چوکی رسول کی گاڑی تباہ ہو گئی۔جوابی فائرنگ میں ایک کس ما را گیا اور 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔مرنے والے کی شناخت لیاقت عرف لیاقو کے نام سے ہوئی جو کہ قتل،اقدام قتل،ڈکیتی اور بھتہ خوری کے متعدد مقدمات میں مجرم اشتھاری تھا۔

مرنے والے سے 1عدد کلاشنکوف مع 2 میگزین اور 40 ضرب زندہ روند بھی برآمد ہوئے۔مرنے والے سے برآمدہ موٹر سائیکل منڈی بہاؤالدین تھانہ صدر کے علاقہ سے دوران واردات گن پوائنٹ پر چھینی گئی تھی ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
رسول: پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ اجرتی قاتل و ڈکیت فائرنگ سے ہلاک

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!