ایس ایچ او تھانہ پھالیہ عبدالرحمن ڈوگہ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف دبنگ کاروائیاں جاری دوران گشت ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے حوالات کے مہمان بنا دئیے
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 18 مارچ 2022) تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پھالیہ عبدالرحمن ڈوگہ نے ہمراہ اپنی ٹیم کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان 1 عدیل انجم ولد نصیر احمد ساکن پھالیہ 2 قمر عباس ولد ظل علی ساکن پھالیہ3 قیصر ولد منشا ساکن باہری 4 ظل علی ولد عاشق شاہ ساکن پھالیہ 5 عباس ولد الیاس ساکن پھالیہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے۔ کلاشنکوف- رائفل 223 بور -رائفل 12بور- پسٹل 9mm -پسٹل 30 بور- برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علحیدہ علحیدہ مقدمات درج کر کے حوالات کی سلاخوں میں ڈال دئے.
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ پھالیہ عبدالرحمن ڈوگہ کا کہنا تھا کہ تھانہ پھالیہ کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مزید گھیرا تنگ کر دیں گے اور جرائم پیشہ افراد کی تھانہ پھالیہ میں رہنے کی کوئی جگہ نہیں کیونکہ ان ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کی وجہ سے پھالیہ شہر میں پہلے بھی کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اس لئے تھانہ پھالیہ کی حدود میں اسلحہ کی نمائش کرنے والوں سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائیاں جاری رکھیں گے
