اگرمعاملات فواد چودھری نے طے کرنے ہیں تو پھر ہمیں سیاست چھوڑ دینی چاہیے

tariq bashir cheema
Share

Share This Post

or copy the link

اللہ ہی حافظ ہے کہ پی ٹی آئی کے معاملات طے کرنے کا اختیار فواد چودھری کے پاس ہے، صرف پیکا آرڈیننس سے متعلق بات ہوئی، ق لیگ اگلے 24 گھنٹوں میں اپنا حتمی فیصلہ کرلے گی۔ وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ

لاہور(تازہ ترین۔11 مارچ 2022ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ اگر معاملات فواد چودھری نے طے کرنے ہیں تو پھر ہمیں سیاست چھوڑ دینی چاہیے، اللہ ہی حافظ ہے کہ پی ٹی آئی کے معاملات طے کرنے کا اختیار فواد چودھری کے پاس ہے، صرف پیکا آرڈیننس سے متعلق بات ہوئی، ق لیگ اگلے 24 گھنٹوں میں اپنا حتمی فیصلہ کرلے گی۔

انہوں نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری تشریف لائے تھے اور انہوں نے پیکا آرڈیننس سے متعلق بات چیت کی تھی،چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اگر آپ صحافی برادری کے ساتھ معاملات کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں تو یہ چیزیں واپس لیں۔ اس کے علاوہ کوئی بات نہیں، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کیوں اتنا دروگوئی کا سہارا لیا جاتا ہے۔

حکومت کے اگر ق لیگ کے معاملات طے پاجاتے ہیں تو کیا ہمارے منہ میں زبان نہیں ہے؟ یا ہم شرما رہے ہیں؟جبکہ ایسی کوئی بات ہی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 24گھنٹوں میں حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اگر تمام معاملات کا اختیار فواد چودھری کے پاس ہے تو پھر اللہ ہی حافظ ہے، اگر کوئی پریشر ہوگا تو ان کی اپنی جماعت کے اندر سے ہوگا، چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ سیاسی معاملات اگر فواد چودھری نے طے کرنے ہیں تو پھر چودھری پرویز الٰہی کو سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔

خیال رہے کہ فواد چودھری نے چودھری برادران سے ملاقات کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک لانے سے پہلے تمام اتحادی یہ اعلان کردیں گے کہ ہمیں عمران خان پر مکمل اعتماد ہے، ق لیگ کے تحفظات دور کردیئے ہیں اور مسلم لیگ ق ، پی ٹی آئی اتحادی جماعتیں ایک سیاسی سوچ رکھتے ہیں.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اگرمعاملات فواد چودھری نے طے کرنے ہیں تو پھر ہمیں سیاست چھوڑ دینی چاہیے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!