داعش کا نیا سربراہ کون ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

head of isi pakistan
Share

Share This Post

or copy the link

بغداد: داعش نے ابو الحسن الہاشمی القریشی کو اپنا نیا سربراہ مقرر کیا ہے جن کے بارے میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ داعش کے سربراہ ابو ابراہیم القریشی نے اپنے ٹھکانے پر امریکی حملے کے وقت خاندان سمیت خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا جس کے بعد اب داعش کے نئے جانشین کا انتخاب ہوگیا ہے۔ داعش کی کمان اب ابو الحسن الہاشمی القریشی سنبھالیں گے۔ دو عراقی سیکیورٹی اہلکاروں اور ایک مغربی سیکیورٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے نئے سربراہ مقتول خلیفہ ابوبکر البغدادی کا بھائی ہے۔

عراقی سیکیورٹی اہلکاروں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ داعش کے نئے سربراہ کا اصل نام جمعہ عواد البدری ہے اور وہ مقتول خلیفہ ابوبکر البغدادی کا بڑا بھائی ہے۔ ایک مغربی سیکیورٹی اہلکار نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے مزید بتایا کہ داعش کے نئے سربراہ ایک بنیاد پرست شخص ہے جس نے 2003 میں عسکریت پسند گروپوں میں شمولیت کے بعد ہمیشہ ایک ذاتی ساتھی اور اسلامی قانونی مشیر کے طور پر ابو بکر بغدادی کے ساتھ کام کیا۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے بتایا کہ البدری طویل عرصے سے داعش کی ایسی شوریٰ کونسل کے سربراہ بھی رہا ہے جو حکمت عملی بناتا ہے، اس کی جانب تنظیم کی رہنمائی کرتا ہے اور خلیفہ کے قتل یا گرفتار ہونے پر جانشینی کا فیصلہ کرتا ہے۔ واضح رہے کہ عراق اور شام میں 2014 کو داعش نے بڑے پیمانے پر قتل عام کے بعد اپنی نام نہاد خلافت قائم کی تھی تاہم اب داعش کو ایک مختصر علاقے تک محدود کردیا گیا ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
داعش کا نیا سربراہ کون ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!